Wanda

ونڈا (کھیوٹ کی تقسیم)


ونڈا (کھیوٹ کی تقسیم)

تعارف

سابقہ ادوار میں پنجاب میں زمینوں کی تقسیم اور انتقال کا عمل انتہائی پیچیدہ اور مشکل تھا، جس میں تمام مالکان کو ساتھ لے کر وکلاء کی خدمات حاصل کرنی پڑتی تھیں۔ اب حکومت پنجاب کی جانب سے PULSE (Punjab Urban Land Systems Enhancement) پراجیکٹ کے ذریعے اس عمل کو آسان ، تیز تر اور جدید کر دیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد صوبے بھر میں زمین کے ریکارڈز کا ایک شفاف اور جدید ڈیجیٹل ڈیٹا بیس قائم کرنا ہے۔

اب آپ گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون کے ذریعے "آسک فار تقسیم پورٹل https://askfortaqseem.pulse.gop.pk پر جا کر زمین کی تقسیم کے لیے آن لائن درخواست جمع کر سکتے ہیں ۔ اس کے ذریعے ناصرف عوام الناس کو سہولت فراہم کی گئی ہے بلکہ زمینی تنازعات، خاص طور پر وراثت کے معاملات کو شفاف اور تیز رفتار بنایا گیا ہے۔














تقسیم ونڈا پورٹل تک رسائی (مرحلہ وار رہنمائی)

• پورٹل وزٹ کریں → اپنے براؤزر میں https://askfortaqseem.pulse.gop.pk/ کھولیں

• نئی درخواست شروع کریں → اپنا ضلع، تحصیل، موضع منتخب کریں اور کھیوٹ نمبر درج کریں۔

• مالکان کی معلومات شامل کریں → تمام قانونی مالکان کی تفصیل درج کریں (شناختی کارڈ نمبر، نام، رشتہ)۔

• ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں

• جو مالک درخواست دے رہا ہے اس کا شناختی کارڈ نمبر درج کریں

• تمام تفصیلات اچھی طرح چیک کرنے کے بعد جمع کروائیں درخواست جمع کریں →

• کسی بھی وقت لاگ ان ہوکر اپنی درخواست کی پیش رفت دیکھیں۔ اسٹیٹس ٹریک کریں

درخواست صرف اسی صورت میں قبول کی جائے گی اگر درخواست گزار کا نام اور شناختی کارڈ نمبر ریکارڈ میں درج کسی مالک سے مطابقت رکھتا ہو۔نوٹ:

فوائد

• ڈیجیٹل اور شفاف طریقہ کار

• مالکان میں منصفانہ تقسیم

• آن لائن درخواست اور ٹریکنگ

• گھریلو جھگڑوں میں کمی

• عدالتوں اور بینکوں میں قابلِ قبول ریکارڈ

• تیز تر کارروائی

عمومی سوالات – پارسل میپنگ

1. آسک فار تقسیم (Ask for Taqseem) پورٹل کیا ہے؟

یہ حکومت پنجاب کا آن لائن نظام ہے جہاں شہری کھیوٹ کی تقسیم کے لیے ڈیجیٹل درخواست دے سکتے ہیں۔

2. میں پورٹل تک کیسے پہنچوں؟

https://askfortaqseem.pulse.gop.pk/ پر جائیں، سی این آئی سی اور موبائل نمبر کے ساتھ رجسٹر کریں، پھر لاگ ان ہوکر درخواست دیں۔

3. کون درخواست دے سکتا ہے؟

جائیداد کے مالکان

4. کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

مالکان کے شناختی کارڈ نمبرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

5. کیا درخواست کے بعد اسٹیٹس دیکھا جا سکتا ہے؟

جی ہاں، کسی بھی وقت لاگ اِن ہوکر۔

6. اگر تکنیکی مسئلہ ہو تو؟

پورٹل ہیلپ نمبرز پر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
03704874438
042-37882072