آر او ڈی پورٹل (ریکارڈ آف ڈِیڈز)
آر او ڈی پورٹل (ریکارڈ آف ڈِیڈز)
تعارف
پنجاب میں جائیداد کی خرید و فروخت اکثر دھوکہ دہی، ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ اور دستاویزات کے گم ہونے جیسے مسائل کا شکار رہتی تھی۔ ان مسائل کے حل کے لیے حکومت پنجاب نے ریکارڈ آف ڈِیڈز (ROD) پورٹل پلس سسٹم کے تحت متعارف کروایا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے تمام رجسٹرڈ جائیداد کے کاغذات جیسے کہ بیع نامہ، ہبہ نامہ، رہن نامہ اور لیز ایگریمنٹ اب ڈیجیٹل طور پر محفوظ ہیں۔ شہری، خریدار، فروخت کنندہ اور بینک کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی آسانی کے ساتھ ان کاغذات کی تصدیق کر سکتے ہیں اور سرٹیفائیڈ نقول ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے جائیداد کی دستاویزات مزید محفوظ، شفاف اور قابلِ اعتماد بن گئی ہیں۔
آر او ڈی پورٹل تک رسائی (مرحلہ وار رہنمائی)
• پورٹل کھولیں → https://rod.pulse.gop.pk پر جائیں۔
• لاگ اِن / رجسٹریشن : شناختی کارڈ اور موبائل نمبر سے اکاؤنٹ بنائیں۔
• ریکارڈ تلاش کریں : سی این آئی سی یا رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ساتھ دیگر معلومات درج کریں
• ڈیڈ کی تفصیل دیکھیں : ملکیت اور رجسٹریشن کی تاریخ سمیت
• ڈاؤن لوڈ / پرنٹ کریں، فیس جمع کروا ئیں اور سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کریں
• تصدیق : سسٹم خودکار طریقے سے کاغذات کی اصلیت کی تصدیق کرتا ہے۔
• قانونی استعمال : یہ کاپیاں عدالتوں، بینکوں اور دفاتر میں قابلِ قبول ہیں
فوائد
• جائیداد کے کاغذات تک 24/7 آن لائن رسائی
• محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل اسٹوریج
• جعلی یا ڈپلیکیٹ کاغذات کا خاتمہ
• خریداروں، فروخت کنندگان اور بینکوں کے لیے آسان تصدیق
• دستی تصدیق کے وقت اور اخراجات میں بچت
• قانونی طور پر تسلیم شدہ سرٹیفائیڈ نقول
• جائیداد میں فراڈ کے کیسز میں کمی
• رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شفافیت میں اضافہ
• صارف دوست ویب اور موبائل انٹرفیس
• عدالتوں، بینکوں اور سرکاری محکموں کا اعتماد یافتہ
عمومی سوالات – پارسل میپنگ
1. آر او ڈی پورٹل کیا ہے؟
یہ پلس سسٹم کے تحت ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں تمام رجسٹرڈ جائیداد کے کاغذات محفوظ کیے جاتے ہیں، ان کی تصدیق کی جاتی ہے اور وہ آن لائن دستیاب ہیں۔
2. کن اقسام کے کاغذات دستیاب ہیں؟
بیع نامہ، ہبہ نامہ، رہن نامہ، لیز ایگریمنٹ اور منتقلی کے کاغذات۔
3. میں اپنی ڈیڈ آن لائن کیسے تلاش کروں؟
https://rod.pulse.gop.pk/pages/login.html پر جائیں → لاگ ان کریں → نام، فعال فون نمبر، درست ای میل، سی این آئی سی درج کریں اور رجسٹر پر کلک کریں۔
4. کیا آن لائن ریکارڈ فوری طور پر اپ ڈیٹ ہوتا ہے؟
جی ہاں، زیادہ تر نئے کاغذات فوراً اپ ڈیٹ ہو جاتے ہیں۔ پرانے ریکارڈ آہستہ آہستہ ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔
5. کیا میں اپنی ڈیڈ کی کاپی پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ براہِ راست سرٹیفائیڈ کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
6. کیا ڈیڈ ڈاؤن لوڈ کرنے پر کوئی فیس ہے؟
بنیادی تصدیق مفت ہے۔ سرٹیفائیڈ نقول کے لیے معمولی سرکاری فیس لاگو ہوتی ہے۔
7. کیا ڈیجیٹل ڈیڈ کی کاپیاں قانونی طور پر درست ہیں؟
جی ہاں، آر او ڈی پورٹل سے حاصل کردہ سرٹیفائیڈ کاپیاں عدالتوں، بینکوں اور سرکاری دفاتر میں قانونی طور پر تسلیم شدہ ہیں۔
8. کیا بینک اس پورٹل کو تصدیق کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟
جی ہاں، زیادہ تر بینک اب قرض منظور کرنے سے پہلے جائیداد کی ملکیت چیک کرنے کے لیے آر او ڈی پورٹل استعمال کرتے ہیں۔
9. اگر میری ڈیڈ آن لائن دستیاب نہ ہو تو کیا ہوگا؟
آپ قریبی لینڈ ریکارڈ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں، کیونکہ پرانے ریکارڈ بتدریج اپ لوڈ کیے جا رہے ہیں۔
10. کیا آر او ڈی پورٹل موبائل فرینڈلی ہے؟
جی ہاں، آپ اسے اپنے موبائل فون یا ٹیبلٹ سے آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔